سکھر (بیورورپورٹ) 2021کی ڈی ایس رپورٹ میں سکھر ریلوے ٹریک کو خطرناک قرار دیا،لیکن جائزےکے بجائےاس ڈی ایس کو تبدیل کردیا،متعدد حادثات ذمہ دارکون؟ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن ملک کا اہم ترین ریلوے ڈویژن ہے جو سندھ پنجاب اور بلوچستان تین صوبوں کے سنگم پر ہے سکھر ڈویژن کی حدود ایک جانب سکھر سے سبی ،سکھر سے لیاقت پور تک ہے لیکن اس اہم ترین ڈویژن میں ریلوے مسافر اور گڈز ٹرینوں کے حادثات سب سے زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟ کیا وفاقی وزیر ریلوے نے ایسی تحقیقات کرائیں کہ اس ڈویژن میں دس سے 15 سالوں کے دوران ٹریک کی مینٹینس پر کتنے اخراجات ہوئے اور کیا کام ہوا، سکھر کے سابق ڈی ایس ریلوے میاں طارق لطیف نے 28مئی 2021 کو سی ای او ریلوے کو ایک خط تحریر کیا تھا اور اس کی ایک کاپی وزارت ریلوے کو بھی ارسال کی گئی تھی۔