• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے جل تھل، سڑکیں تالاب بنی رہیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافات میں اتوار کی رات موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع جبکہ سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کرگئیں ، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جڑواں شہروں میں دن بھر کی حبس کے بعد پہلے نماز عشاء کے وقت بعض مقامات پربارش ہوئی ، پھر دوبارہ رات کو بارہ بجے دوبارہ گرج چمک کیساتھ شدید بارش ہوئی جو پھر رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہی ، جس کے باعث سڑکوں اور بعض نشیبی علاقوں پر پانی جمع ہو گیا ، بعض سڑکیں تالاب بنی رہیں ،جس کے باعث گاڑیاں بند ہوتی رہیں ، بارش کے باعث نالیوں کی عدم صفائی کے باعث گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہتا رہا ، موسلا دھار بارش کے باعث کینٹ کے بعض نالے بھی بپھر گئے ۔
اسلام آباد سے مزید