• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو کنفرم مریضوں کی تعداد 50ہو گئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہوگیاہے۔کنفرم ڈینگی مریضوں کی تعداد 50ہو گئی ہے۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور دیگرمحکموں نےکارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ضلع بھر میں ڈینگی ایس او ییز کی خلاف ورزی پر 56ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ راول ٹاؤن میں 14،پوٹھوار ٹاؤن میں 29،ٹیکسلا میں 2،گوجر خان میں 2اورکہوٹہ میں 2 ایف آئی آرز کرائی گئیں۔ رواں سال ڈینگی ایس او ییز کی خلاف ورزی پر 694 ایف آئی آر درج کرائی جا چکی ہیں جبکہ 166 جگہیں سیل، 344 چالان اور 11لاکھ49ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید