• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کبھی الیکشن سے نہیں ڈری، بینظیر مشن کو آگے بڑھائیں گے، بلاول

سکھر (بیورو رپورٹ/ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی الیکشن سے نہیں ڈری ‘ کارکن ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہوتے ہیں‘ تین دن بعد کارکنوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم شروع کروں گا‘ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھائیں گے ‘عمران نیازی اور ثاقب نثار   نے 18ویں ترمیم پر ڈاکا ڈال کر سندھ کے تین بڑے اسپتالوں پر قبضے کی کوشش کی‘ آج وہ اسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں‘پی پی پی سندھ میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئی ہے اور مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا ہے ‘ جب میں بیرون ممالک کے دورے پر جاتا ہوں تو وہاں کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ سندھ کے شعبہ ہیلتھ سے رابطہ کریں، اگر آپ کو مدد چاہیے تو ہم آپ کو مدد دینگے، آپ کو سکھائیں گے کہ ہم نے مفت علاج کے لئے کیسے ادارے بنائے ہیں، آپ بھی اس طرح علاج کے مفت ادارے بناسکتے ہیں۔ وہ سکھر میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران نیازی اور ثاقب نثار نے 18ویں ترمیم پر ڈاکا ڈالا، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اس پر آفیشل ایم او یو سائن ہوگیا ہے اور یہ تینوں اسپتال وفاق سے سندھ حکومت کو واپس مل گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ڈاکٹر ادیب رضوی کا فلسفہ پیپلز پارٹی کا منشور اور نظریہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید