• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ہزار خوانی میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

پشاور(صباح نیوز) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے مضر صحت جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے موقع سے مالک کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید احسان علی شاہ نے ہزار خوانی کے علاقے میں میں مشروبات بنانے والی فیکٹری کا معائنہ کیا۔ فیکٹری میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال میں کیمیکل سے مشروبات بنائے جا رہے تھے اور ان کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی بھری و خالی بوتلیں، مشینری، سٹیکرز و دیگر سامان کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے موقع پر موجودمالک کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں مشروبات بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
پشاور سے مزید