• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت پنجاب بھر میں ویکسین سرولینس سسٹم شروع کر دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں ویکسین سرولینس سسٹم شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی 10 ویکسین کی سرویلنس کو یقینی بنائیں جب ویکسین کے بارے میں کہا گیا ہے ان میں پینٹا ویلٹ،پولیو،ٹی سی وی،آئی پی وی،نیوموکوکل،بی سی جی،ہیپاٹائٹس بی،ایم آر،ٹی ڈی 20,اور ٹی ڈی پی 10 شامل ہیں اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تمام ویکسین کی پرونشنل سٹور،سب سٹورز،آر ایچ سی، بی ایچ یوز،اور تمام ویکسی نیٹرز سے لے کر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ویکسین کو محفوظ درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے اور ان کی اثر پذیری بھی قائم رہے اور ان ویکسین کی کوآلٹی کو بھی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کروایا جائے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ابھی ملتان سمیت پنجاب کے 28 اضلاع میں یہ مہم شروع کی گئی ہے اور ملتان کی ڈرگ برانچ نے اس حوالے سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
ملتان سے مزید