ملتان (سٹاف رپورٹر)شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان کے مین ہول کی دیواریں پھٹنے کے باعث ٹربائن کا پانی ملحق محلہ شانہ ساز چوک فوارہ کے گھروں اور جامعہ مسجد عمر کی بنیادوں میں سرایت کرگیا‘اہل علاقہ فارو ق خان‘ جلیل بلوچ‘ مظہر نواز‘محمد ولید‘حاجی عزیز الرحمن‘محمد منیب الرحمنٰ‘شیخ سرفراز قریشی‘ نعمان خالد‘ آصف خان‘ بابر عبدالماجد ودیگر نے کمشنر کو ایم ایس شہباز شریف ہسپتال و چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کیخلاف دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ مسجد اور مکانوں کا فرش اور دیواریں بیٹھ چکی ہیں جن کے گرنے کا خدشہ ہے۔مسجد کے حجرہ و مدرسہ کی عمارت بھی شدید متاثر ہے۔مسجد کی چھت کسی بھی وقت گرنے کا اندیشہ ہے جس سے بچوں سمیت انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے‘ اس بارے میں درخواستیں دیں لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ مکینو ں نے کمشنر سے کارروائی و مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔