• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی نام پر متفق، میر علی مردان ڈومکی نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ہوگئے

کوئٹہ/سبی (نمائندہ جنگ/ نامہ نگار) بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نگراںوزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے میر علی مردان ڈومکی کے نام پر متفق ، گورنر بلوچستان نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر علی مردان ڈومکی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی ۔پر وقار تقریب میں گورنر عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،جام کمال ، سابق وزراء اور ارکان اسمبلی شریک ہوئے،علی مردان ڈومکی نواب بگٹی کے نواسے، تعلق لہڑی سے ہے،بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی دوسری نشست میں حکومت کی جانب سے انجینئر زمرک خان اچکزئی ، سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور اپوزیشن کی جانب سے میر یونس عزیز زہری ، عبدالواحد صدیقی ، حاجی نواز کاکڑ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نگراں وزاعلیٰ کے لئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جانب سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا اور اتفاق رائے سے میر علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید