کوئٹہ (خ ن) نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی ہفتے کی صبح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے نگران وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا وزیراعلیٰ نے پولیس کے دستہ سے سلامی لی اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی نے سیکرٹریٹ کے افسران و سٹاف کا تعارف کروایا۔