• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، مشرف کالونی میں 900 پلاٹس کی چائنہ کٹنگ، حکومت سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مشرف کالونی میں 9 سو پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت، ڈائریکٹر ماسٹر پلان، لیاری ری سیلٹمنٹ پروجیکٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت متعلقہ اداروں کو قبضہ ختم کرنے اور زمین واگزار کرنے کے لیے پابند کر سکتی ہے، مشرف کالونی اسکیم 29 سیکٹر 21 بی میں رفاہی مقاصد، اسکولوں اور دیگر مقاصد کے لیے اراضی مختص کی گئی ، نیب انکوائری میں چائناکٹنگ اور پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت ثابت ہوئی ہے، عدالت نے فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،دریں اثنا سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کے علاقے میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست گزار کے وکیل کوایس بی سی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ، درخواست کی سماعت پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ 6 منزلہ عمارت کی منظوری لے کر 23منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے، عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید