• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن تحلیل، تمام عہدیدار فارغ، اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو فارغ کردیا ۔ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ پی ایچ ایف اعلامیے کے مطابق کانگریس اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں اعتماد کا ووٹ اور بجٹ اخراجات کی منظوری کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدوں سے معطل کئے جانے کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر سمیت فیڈریشن کے عہدیداران معطل ہیں ۔سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان اسپورٹس بورڈنے ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

اسپورٹس سے مزید