کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال توشہ خانہ کیس، آج سپریم کورٹ کی جانب سے نرم رویہ اپنانے کی وجہ کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے بارے میں کل جو تاثر بن گیا اسے ختم کرنا بہت مشکل ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو ایوان صدر سے نکلنے کے بعد تحریک انصاف میں جگہ چاہئے۔
مظہر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا رویہ کل کے مقابلہ میں بالکل مختلف نظر آیا، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سطح پر کسی کیس کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ میرٹ پر معاملہ کو دیکھے گی، سپریم کورٹ نے بھی محسوس کیا کہ ہمیں اس طرح نہیں کرنا چاہئے۔
شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو احساس ہوگیا ہے کہ کل انہوں نے ٹرائل کورٹ کے بارے میں غلط ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں غلط فیصلہ کیا گیا ہے۔