اسلام آباد (ایجنسیاں )9مئی کے واقعات پر تحقیقات کے لئے قائم خصوصی جے آئی ٹی کی اٹک جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش ‘9مئی واقعات کے درج مقدمات پر سوالات پوچھے گئے‘ چیئرمین پی ٹی آئی پر جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کی رپورٹ بھی درج ہے ۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پہنچنے کے بعد جیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔