اسلام آباد(جنگ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، احد چیمہ معصوم تھے،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے تحقیقات کو نقائص سے بھرپور تسلیم کر لیا ،سپریم کورٹ نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی قومی احتساب بیورو (نیب) درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ نیب نے احد چیمہ کے خلاف کیس واپس لینے کی درخواست جمع کرائی تو ججز برہم ہو گئے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کے کیس کی سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس کسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے لامحدود اختیارات کیوں ہیں جبکہ عدالت نے احد چیمہ کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی۔