ٹنڈو باگو (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ زرداری نے جمعہ کو نجی دورے پر ٹنڈو باگو کے قریب اپنی زرعی زمین کا دورہ کیا آصفہ زرداری بذریعہ ہیلی کاپٹر پنگریو شوگر ملز پہنچیں جہاں مختصر گاڑیوں کے قافلے میں اپنی زرعی زمین گئیں اور تقریباً دو گھنٹوں کے واپس کراچی چلی گئیں آصفہ زرداری کی آمد کی اطلاع ملنے پر مقامی صحافی پنگریو شوگر ملز پہنچے تاہم پولیس نے صحافیوں کو ملز کی حدود میں داخل ہونے روک دیا ۔