پشاور(جنگ نیوز) پشاور انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر مضر صحت مصالحے بنانے پر فیکٹری کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرشیبا گل نے چارسدہ روڈ پرمصالحہ فیکٹری کا معائنہ کیاجس کے دوران صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال میں فرش کے اوپر مصالحے کو مکس کیا جا رہا تھا جس میں چوکر سمیت دیگر کیمیکل ملایاجا رہا تھا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فیکٹری کو سیل کر تے ہوئے مالک کو مزید کارروائی کے لئے گرفتار کر لیا۔فیکٹری سے مصالحے کے نمونے حا صل کر کے تجزے کے لئے لیبارٹری ارسال کر دئیےگئے ۔ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے انتظامی افسروں کو اپنے علاقوں میں مصالحہ فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور صفائی کی ناقص صورتحال و ملاوت پر سخت کارروائی کا حکم دیا ۔