پشاور(جنگ نیوز)ضلعی پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں معاشرتی اور ثقافتی اقدار اہمیت رکھتی ہیں جب تک معاشرے میں عملی طور پر برائی کے خلاف سخت رد عمل نہیں ہوگا اس وقت تک جرائم کی جڑیں مضبوط رہیں گی معاشرے میں اعلی اقدار اور اچھے اخلاق کے ذریعے منفی اور غیر ذمہ دار انہ رویوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام بالاکوٹ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب ایک شام ظہور بابر آفریدی(ڈی پی او)مانسہرہ کے نام کے موقع پر بطور چیف گیسٹ خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی،تجربات،سروس کے اتار چڑھائو،جرائم کی وجوہات،جرائم کے تدارک سمیت مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب کا خصوصی اہتمام پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ خیبر پختونخواہ کے صدر راشد علی راشد اور جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ و صدر پریس کلب ہریپور ذاکر حسین تنولی نے کیا۔