• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہوٹہ راولپنڈی روڈ، اراضی ایکوائر کرنے کا معاملہ سیکرٹری سیٹلمنٹ کو بھجوادیا گیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کہوٹہ راولپنڈی دو رویہ سڑک کیلئے مزید زمین ایکوائر کرنے کا معاملہ فیصلہ کیلئے سیکرٹری سیٹلمنٹ پنجاب کو بھجوادیا گیا ۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں جس ریٹ پر زمین ایکوائر کی گئی تھی اسی ریٹ پر نئی ایکوزیشن کرنے کے معاملہ پر رائے کیلئے سیکرٹری سیٹلمنٹ سے رجوع کیا گیا ہےحالانکہ لاہور ہائی کورٹ دودوچھا ڈیم کے معاملہ میں نئی ایکوزیشن پرانے نرخوں پر کرنے کے معاملہ پر آبزرویشن دے چکی ہے۔اس کے باوجود کہوٹہ راولپنڈی روڈ کیلئے اضافی زمین کیلئےنئی اراضی پرانے ریٹ کا فارمولا اپنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے موجودہ چیف سیکرٹری بھی مختلف منصوبوں کیلئے ایکوزیشن کے معاملے میں رائے دے چکے ہیں کہ لوگوں کو مارکیٹ ریٹ دیا جائے تاکہ عوام خوش ہوکر اراضی فراہم کیا کریں۔ذرائع کے مطابق کہوٹہ راولپنڈی روڈ کیلئے آٹھ موضع جات میں نئی ایکوزیشن ہوگی جن میں کہوٹہ، سروٹ، علیوٹ،جگیوٹ خصالہ، ناتھوٹ، دریہوا، سیہالی فیروزل اور پنیالی شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید