• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، سراج الحق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ90 دنوں سے ایک دن زیادہ بھی الیکشن میں تاخیر قبول نہیں۔ مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ منصورہ میں بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما علامہ دلاور حسین سعیدی کی شہادت کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ ان کا کہنا تھا گزشتہ پانچ برسوں میں تین حکومتیں بدلیں، پالیسیاں آئی ایم ایف کی ہی چل رہی ہیں،بجلی کے بل میں 16 اقسام کے ٹیکسز شامل ہیں، فی یونٹ قیمت56 روپے تک چلی گئی، غریب بل ادا کرتا ہے، حکمران طبقہ اربوں کی بجلی مفت استعمال کرتا ہے، مزدور کابجلی کا بل ہی 50 ہزار تک چلا گیا، ہم خاموش نہیں رہیں گے، قوم امریکہ اور آئی ایم ایف کا غلام بننے کو تیار نہیں،سراج الحق نے علامہ سعیدی اور بنگلہ دیش میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے استقامت کی دعا کی۔

ملک بھر سے سے مزید