• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم لینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا پنشن کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ریٹائرڈ ملازمین کی فہرست طلب کرلی گئی ہے، ڈبل رقم لینے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائینگے۔تفصیلات کےمطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے معاملے پر حکومت نے پنشن کیساتھ بینظیرانکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی درخواست پر اداروں کو اجازت دے دی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ تمام اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کی پروفائلنگ کی جائے گی اور جائزہ لیا جائے گا کون سے افسر پنشن اور بینظیرانکم سپورٹ سےرقم وصول کررہےہیں۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ رقم بٹورنےوالوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور ملازمین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم برآمد کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید