کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور جامعہ گجرات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی اور گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات بائیو ٹیکنالوجی ،بائیوکیمسٹری، کیمسٹری، فائن آرٹس، ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں تعاون اور اشتراک کریں گی۔ اس موقع پر رجسٹرارجامعہ کراچی،روئسائے کلیہ جات،مختلف شعبہ جات کے صدور،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور اساتذہ موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات سول سوسائٹی، اکیڈیمیاء، سرکاری اداروں اور دیگر متعلقہ لوگوں کے لئے کورسز اور ڈپلومہ کے پروگرام ترتیب دے کر آفر کریں گی۔ اس موقع پر گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مشاہد انور نے شرکا ء کو گجرات یونیورسٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔