راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا اچانک دورہ کرکے وہاں مقید سابق وزیراعظم کو فراہم کی گئی سہولیات کاجائزہ لیا،چیئرمین پی ٹی آئی کاسہولیات کے حوالے سےاظہاراطمینان،جیل انتظامیہ کے تعاون کی تعریف بھی کی ، آئی جی جیل خانہ جات نےجیل کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی ، کچن ، ہسپتال ، جوینائل وارڈ ، قیدی و حوالاتی بارکس کیساتھ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکورٹی اور انہیں فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ،آئی جی جیل خانہ جات نے عمران خان سے سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی۔