• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ٗ عوام کا جینا حرام ہوگیا

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی بیشتر علاقے بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی زد میں آگئے میں شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ نے عوام کی چیخیں نکال کے رکھ دی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے جائے شہر کے نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے شہریوں کے مطابق ایک طرف بجلی کے بلوں میں ریکارڈ اضافہ تو دوسری جانب بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ متعلقہ حکام اور حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں خواتین بچوں،بوڑھوں اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ طلبہ کو پڑھائی میں بھی مشکل درپیش ہے شہریوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے واپڈا حکام اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
پشاور سے مزید