اسلام آباد( نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی،ذرائع کے مطا بق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی،وزیراعظم نےافواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت،آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔