راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہےکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے عوامی فلاح کیلئے دیئے گئے خصوصی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹس مقرر کئے جائیں گے۔ پیش رفت کے لئے ہر ہفتے جائزہ اجلاس کر کے افسران کی کارکردگی کو جانچا جائے گا اور بہتر پرفارم نہ کرنے والے افسران کو بلاہچکچاہٹ سرنڈر کیا جائے گا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران اپنا زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدرو سٹی کی کارکردگی پر ناخوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ایک ہفتے میں اپنی جمع بندیاں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔