• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے سائفر کیس کا ٹرائل اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کا ٹرائل اٹک جیل منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی ، غیر آئینی اور آمرانہ اقدام قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انسانی حقوق کی مقامی و عالمی تنظیموں سے اس کیخلاف موثر آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت (فیئر ٹرائل) کا بنیادی حق دیتا ہے ، توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 167 کے تحت عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا ، اب جیل میں خفیہ ٹرائل کے ذریعے انصاف کے قتل کی نئی روایت قائم کرنے کی شرمناک کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید