اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف کےمعاملہ پرحکومت نےآئی ایم ایف سے بھی رابطے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق کوئی واضح فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سےوفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذ رائع کے مطابق بجلی کے بلوں اور بجلی کے دیگر مسائل پر وزیراعظم نے آج بھی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے حکام شریک ہونگے۔