• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں جنگلات کی آگ کا خطرہ 25 فیصد بڑھ گیا

پیرس (اے ایف پی ) گلو بل وارننگ کے نتیجے میں موسمی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں جنگلات کی آگ میں25فیصد اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ایک امریکی مطالعے کے مطابق کینیڈا ، یونان اور ہوائی میںجنگلات کی آگ ایسی تباہوں سے بچنے کا درس دیتی ہیں ۔ کیلی فورنیا کے بر یک تھروانسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کے مطابق صنعتی انقلاب کے بعد انسانی حرارت سے پیدا جنگلات کی آگ کے پھیلنے میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے ۔رسالے نیچر کے ایک مطالعہ کے مطابق جس میں2003سے2020ء کے درمیان جنگلات کی آگ کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس میں بڑھتے اوسط درجہ حرارت غیر مرطوب موسم اور جنگلات کی آگ میں تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے یومیہ 10ہزار ایکڑ رقبہ دنیا میں خاکستر ہورہا ہے ۔ جزوی طور پر خشک موسم اور گلو بل وارننگ نے آگ کے پھیلاؤ کو ہوا دی ۔ انتہائی خشک موسم میں اثرات کم مرتب ہوتے ہیں ۔ لہٰذا تجربے سے تاریخی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرطوب علاقوں میں آگ پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں ۔ لیکن گلو بل وارننگ کے باعث خشک علاقوں میں بھی آگ لگے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید