• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معطل پاکستان ہاکی فیڈریشن میں خلفشار بڑھنے لگا۔ ایسوسی ایٹ سکریٹری ظاہر شاہ نے اپنی معطلی پر فیڈریشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیڈریشن کے قانونی مشیر بیرسٹر میاں علی اشفاق نے انہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ظاہر شاہ نے سوال کیا کہ معطل صدر کیسے مجھے معطل کرسکتا ہے۔ کانگریس اجلاس ملتوی کرنے پر میں نے احتجاج کیا تھا، کانگریس میں موجودہ عہدے داروں کو اپنی شکست نظر آ رہی تھی اس لئے اسے ملتوی کیا گیا۔ میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید