اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ستمبر تا نومبر کے دوران پاکستان کو ساڑھے 19لاکھ ٹن چینی درکار ہوگی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ اعدادوشمار کے معروضی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ شوگر سیزن 2021-22 کے اختتام پر پاکستان کے پاس تقریباً دس لاکھ ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ تھا اس بھاری سرپلس کی وجہ سے حکومت نے اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور اس کے بعد مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینی تھی یہ بھی اندازہ لگایا گیا تھا کہ شوگر سیزن 2021-22 چینی کی پیداوار کیلئے اچھا رہے گا لیکن شوگر سیزن کے دوران یہ محسوس ہوا کہ پیدا واراندازوں اور توقعات کے مطابق نہیں اس لئے حکومت کی جانب سے چینی کی مزید اڑھائی لاکھ ٹن برآمد روک دی گئی۔