• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کی پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری، پولیس بدتمیزی کی مذمت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری اور پولیس کی بدتمیزی کی شدید مذمت کی ہے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری نےقانون کی حکمرانی ، سیاسی منظر نامہ میں طاقت مراکزبارے سوالات اٹھادیئے ہیں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ روز لاہور میں پرویز الٰہی کو3 ایم پی اوکے تحت نظربندی کیلئے گرفتار کرکے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی اور عدم تعمیل کی گئی ہےحالانکہ عدالت نے واضح طور پر انہیں کسی بھی صورت دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے ،انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اس گرفتاری نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور پاکستان کے سیاسی منظر نامہ میں طاقت کے مراکز سے متعلق سوالات اٹھادیئے ہیں، انہوں نے ایک بار پھر پاکستان بار کونسل اور قانون دان برادری کے ملک میں آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کے موقف کا اعادہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید