کراچی (ٹی وی رپورٹ) کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے اسمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے 47 اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں کی مالیت 187ملین روپے بتاتی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے بتایا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کسٹم انٹیلی جنس کے گوداموں میں پہنچا دی گئیں ہیں۔