• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کے باوجود پرویز الٰہی کی تیسری بار رہائی و گرفتاری، آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، جنگ نیوز)عدالتی احکامات کے باوجود پرویز الٰہی کی تیسری بار رہائی وگرفتاری، آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم، اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے چھوڑدیا،کیپٹل پولیس کےانسداددہشتگردی ونگ نے جوڈیشل کمپلیکس مقدمہ میں گرفتارکیا، آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کسی اور کیس میں ضرورت نہیں تو رہا کر دیا جائے،لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ ریاست پرویز الہٰی کو پیش کرنے سے گریزاں ہے، ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کوتیسری بار رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا انہیں آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پرویز الہیٰ کو رہاکرنے کا حکم دیا تو اسلام آباد پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل سے لا کر چھوڑ دیا تاہم پولیس لائن کے قریب کیپیٹل پولیس کے انسداد دہشتگردی ونگ کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا آئی جی اسلام آباد کے ترجمان نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کے مقدمہ 2023/3 میں گرفتار کیا گیا ہے انہیں سی ٹی ڈی حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

kk

اہم خبریں سے مزید