• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کے جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت میں ورلڈ کپ کے جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک کمپنی سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا معاہدہ کیا لیکن اس کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ کی خریداری درد سر بن گئی ہے۔ ویب سائٹ پر غیر معمولی رش ہے اور فروخت شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی تمام ٹکٹ بک جاتے ہیں اس لیے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول میں ناکام رہتی ہے ۔ اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے۔ بھارتی شائقین کرکٹ بی سی سی آئی، آئی سی سی اور کمپنی پردھوکا دہی اور ورلڈ کپ کی جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا بھی الزام عائد کر رہے ہیں۔ ایک خریدار نے الزام لگایا ہے کہ آئی سی سی، بی سی سی آئی اورکمپنی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکا کررہے ہیں۔ بھارت کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اصل میں شروع ہی نہیں ہوئی بلکہ صرف اشرافیہ کو خوش کرنے کیلئے جعلی ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید