لاہور (جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور پولیس کو کل پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ، جسٹس مرزا وقاص رؤف نے بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، سیشن جج اٹک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پیش ہوئے تاہم پرویز الہٰی کو ساتھ نہ لائے عدالت نے سیشن جج سے پوچھا کہ کل پرویزالہٰی کو 11بجے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا آپ کب جیل میں پہنچے سیشن جج نے کہا کہ دوپہر کے بعد جیل پہنچا پرویز الہٰی جیل میں نہیں تھےسرکاری وکیل نے بتایا کہ چیک اپ کے بعد پولیس لائن اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے عدالت نے کہا کہ سی پی او اور ڈی پی او کہاں ہیں کیوں نہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے سپرنٹنڈنٹ جیل کدھر ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا سپرنٹنڈنٹ بعض وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر کو بھی طلب کرلیا عدالت نے ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔