اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ نے سنگین غداری کے جرم میں پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست ان کی وفات کی بناء پر غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم3 رکنی بنچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی تو جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست گزار آصف توفیق کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ درخواست پرویز مشرف کی وفات کی بناء پر غیر موثر نہیں ہوگئی ہے؟جس پرانہوں نے کہا کہ اس درخواست کی 6 سال پہلے سماعت ہوجاتی تو یوں غیر موثر نہ ہوتی،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب ان کامعاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔