چترال ( نمایندہ جنگ )گرینڈ جرگے نے کہا ہے کہ آرمی چیف صورتحال کا جائز ہ لینے کےلئے چتر ال کادورہ کریں،چترال سے متصل سرحدوں میں باڑ کا نہ ہونا بھی تویشناک ہے.
چترال بمبوریت کے استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں سیکورٹی فورسز کے پوسٹوں پر تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے حملے پر جماعت اسلامی لویر چترال کے زیر اہتمام ایک گرینڈ امن جرگہ ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، میر جمشید الدین، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، وجیہہ الدین، شجاع الحق، علی اکبر قاضی، پیر مختار علی شاہ، عبدالمجید قریشی اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے صورت حال پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا .
جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چترال جیسے پرامن علاقے میں پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے، مقامی طور پر پائی جانے والی تحفظات کو دورکرنے اور عوام الناس اورسیکورٹی فورسز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے فوری طور پر چترال کا دورہ کریں ۔