• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران پرغلط بیانی: وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری خوراک کو ہٹا دیا

لاہور(نمائندہ جنگ) نگران وزیر اعلیٰٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں چینی کے بحران میں اعلیٰ ترین حکام سے غلط بیانی اور مس کنڈکٹ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو فوری طور پر تبدیل کرنے اور چیرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سے جامع انکوائری حکم دیا ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید کو سیکرٹری خوراک کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔ پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجائے گا۔تعمیر وبحالی کے دوران ایمرجنسی کو عارضی طو رپر ٹی بی وارڈ میں شفٹ کیاجائے گا۔اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایمرجنسی بلاک کی لفٹ کو بھی فنکشنل کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ،انہوں نے کہاکہ نئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوناچاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید