• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے ہر ضلع میں اسپیشل یونٹ کے قیام کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے پنجاب کے ہر ضلع میں اسپیشل یونٹ کے قیام کا حکم دیدیا، سیالکوٹ میں گینگ ریپ کا شکار خاتون کی درخواست پر 9صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اینٹی ریپ ایکٹ بننے کے دو سال بعد بھی متعدد اضلاع میں اسپیشل یونٹ قائم نہیں کیا گیا ،اسپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے ، بچوں کے کیسوں میں خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ،متاثرہ خاتون نے مقدمے سے گینگ ریپ کی دفعات کو تبدیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید