کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ہول سیل گروسزرایسوسی ایشن روف ابراہیم نے کہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے چینی مارکیٹ میںلانے کی وجہ سے چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان ہے ،ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوچینی 5سے 6روپے تک سستی ہوگئی،گزشتہ 3 روز میں چینی کی فی کلوقیمت میں 18روپے کی کمی ہوئی ہے،ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوچینی 160تک آگئی، شوگرملوں نے بھی فی کلوچینی 3 روپے سستی کردی، روف ابراہیم کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کے خوف سے چینی مارکیٹ میں آرہی ہے۔