• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک سیاست کا حصہ نہیں، امریکہ اور چین سے یکساں تعلقات چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن )نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں بدلتی سیاسی صورتحال پر ہماراموقف واضح ہے پاکستان کسی بلاک کی سیاست کا حصہ نہیں ہے‘ امریکا اور چین کے ساتھ یکساں تعلقات چاہتے ہیں‘برکس تنظیم میں شمولیت کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اس موقع پرسینیٹر عبدالغفور حیدری نے سوال اٹھایا کہ بتائیں کہ کس اہم موقع پر امریکا نے بھارت کے مقابلے میں ہماری مدد کی‘ یہ تو ہماری دو رنگی خارجہ پالیسی ہے کہ امریکا بھی خوش ہو، چین بھی، سعودیہ اور ایران بھی خوش ہو‘70سال بعد بھی ہم اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہو سکے۔دلی خواہش ہے کہ ایک واضح خارجہ پالیسی بنائی جائے ۔جلیل عباس جیلانی نے بتایاکہ برکس تنظیم کو وسعت دینی ہے یا نہیں ابھی ممبر ممالک نے فیصلہ نہیں کیاچین اور روس چاہتے ہیں دیگر ممالک کو رکنیت دی جائے ‘پاکستان نے اس تنظیم میں شمولیت میں تاخیر کی‘ تنظیم کا مقصد رکن ممالک میں مالیاتی ڈھانچہ بہتر بنانا ہے‘ دوسرا اس تنظیم کا بنیادی مقصد خطے میں ڈالر سے نجات حاصل کرنا ہے‘انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے امریکا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید