• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی، سوئی سے سبی جانے والی فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑی اغواء

ڈیرہ بگٹی/کوئٹہ (نامہ نگار/خ ن) سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا ۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے کچھی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغواء کیا گیا ۔ واقعے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے کہا تمام کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جا رہے تھے، جس میں 18 لڑکے شامل تھے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر صرف 6 کھلاڑیوں کو ساتھ لے گئے اس حوالے سے تمام سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہیں۔ انشاءاللہ جلد کھلاڑیوں کی بازیابی کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کھلاڑیوں میں عامر ولد ذاکر حسن، فیصل ولد حنیف،سہیل احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمّد، بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔ درایں اثناء نگران صوبائی وزیر کھیل نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹ بالرز کےاغوا ءکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے آگاہ کیا کہ سیکیورٹی ادارے بازیابی کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مغویوں کو جلد باحفاظت بازیاب کرایا جائیگا۔نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے نوجوانوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

ملک بھر سے سے مزید