• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمت میں 80 فیصد اضافہ، مفت خوری و چوری کوئی نہیں روکتا، سراج الحق

اسلا م آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے مافیا ز تمام حکومتوں کا حصہ رہے، بجلی کی قیمت میں 80فیصد اضافہ کردیا گیا، اس کی مفت خوری، چوری کوئی نہیں روکتا،آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں، گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کا اعلان ہوگیا، عوام کہاں جائیں، نگران حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ وہ عوامی نوعیت کے فیصلے کرے، یہ اختیار منتخب نمائندوں کا ہے۔ جماعت اسلامی الیکشن وقت پر کرانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے ایک دفعہ پھر رابطے کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورہ کے دوسرے روز لیہ کروڑلعل عیسن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو جماعت اسلامی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرے گی، لوگوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے پرامن احتجاجی تحریک بھرپور طریقے سے جاری رہے گی،سراج الحق نے کہا پورا جنوبی پنجاب محرومیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ملک کے وسائل عوام کی ملکیت ہیں اور ان کی منصفانہ تقسیم عدل و انصاف کا تقاضا ہے۔ امیر جماعت نے کہا بجلی ٹیرف میں اضافہ ماضی کی حکومتوں کے غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے، پن بجلی اور مقامی کوئلہ سے اس کی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی۔ گیس کو ایران سے سستے داموں درآمد کیا جا سکتا ہے۔نائب امیر لیاقت بلوچ نےعوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں جماعت اسلامی تعاون کریں۔
ملک بھر سے سے مزید