کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈالر، چینی، کھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے نے ملک بھر میں کریک ڈاون تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایف آئی اے زون کو اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈائون کے سخت احکامات دئیے ہیں۔ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا ۔تمام زونز کو یومیہ بنیاد پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی صدارت میں اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں احکامات جاری کیے گئے ۔امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کرسکے گی۔ایف آئی اے حکام نے تمام زونز کو روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات ہیڈ کوارٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔