گلگت (اے پی پی) حکومت گلگت بلتستان نے صوبے سے باہر گندم اور اس سے بننے والی مصنوعات کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ،گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کئے جانے والی گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور سمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔