روم (اے ایف پی) اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے کہا ہے کہ انویسٹمنٹ‘ (بی آر آئی) پلان کو چھوڑے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن ایسا کرنے سے باہمی تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں جی 20 کانفرنس کے اختتام پر چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کے ایک روز بعد اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم نے ابھی اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔ اگر روم اس سے علیحدہ ہوتا ہے تو تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔‘ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے لیے اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ پلان ’ٹروجن ہارس‘ کا درجہ رکھتا ہے، جبکہ اطالوی وزیراعظم اس حوالے سے دباؤ میں نظر آتی ہیں، لیکن انہیں امید ہے کہ ایسا کرنے سے تعلقات کشیدہ نہیں ہوں گے۔اگر اٹلی معاہدے سے دستبردار نہیں ہوتا تو مارچ 2024میں اس کی خودبخود تجدید ہو جائے گی۔