کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کامران کے وکیل نے کہا کہ 9 ستمبر کو عثمان ڈار کو حراست میں لیا گیا۔ ملیر میں جہاں سویلین کو اندر آنے کی اجازت نہیں وہاں درجن لوگوں کو ان کو حراست میں لیا۔