کوئٹہ (پ ر ) اے این پی کے مرکزی ر ہنمائوں زمرک خان اچکز ئی ،رشید خان ناصر انور مندوخیل امان اللہ حریفال سردار جانک ودیگر نے ژوب میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار ناصر خان ان کے بھائی اور دو رشتہ داروں کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر اجتماع سے سابق صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے علاقے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر ن نہیں چھوڑی اور امن اور قبائلی تنازعات کے حل میں بھر پور کردار ادا کیا۔