اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف مرحوم کا نام سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )پر ڈالنے کے حوالے سے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کی موت کے بعد یہ معاملہ تو اب غیرموثر ہوچکا ہے،جسٹس اعجازلاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کودرخواست کی سماعت کی تو درخواست گزارتوفیق آصف پیش ہوئے، جسٹس اعجازلاحسن نے آبزرویشن دی کہ پرویز مشرف کی موت کے بعد یہ معاملہ تو اب غیر موثر ہوچکا ہے۔