• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل بھارتی نقشے ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(جنگ نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل بھارتی نقشے ناقابل قبول ہیں۔افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، پڑوسی ملک کی مدد کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر نیک نیتی سے عمل کیا، اسکے غلط استعمال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نگران وزیر خارجہ کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس میں شرکت کیلئے لندن کے دورے پر ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 18 ستمبر سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید